انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا
انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

  

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے 14 رکنی انگلش سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جمعہ سے ایجز باﺅل ساﺅتھمپٹن میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے انگلینڈ کی 14 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جس میں دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی برقرار ہیں جو سیریز جیتنے کا عزم لئے جو روٹ کی قیادت میں میدان میں اتریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کپتان جو روٹ کے علاوہ جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینک بیس، سٹورٹ براڈ، روری برنز، جوز بٹلر، زیک کرالی، سیم کیورین، اولی پوپ، اویلی روبنسن،ڈوم سبلی، کرس ووکس، مارک ووڈ میں سے حتمی 11 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ حتمی 11 کھلاڑیوں کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل ہی کیا جائے گا۔ 

دوسری جانب پاکستانی پلینگ الیون میں ایک تبدیلی کا امکان ہے جس کا فیصلہ ٹریننگ سیشن ختم ہونے پر کیا جائے گا، مانچسٹر ٹیسٹ میں کامیابی پانے والی میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-1 سے سبقت حاصل ہے جبکہ پاکستانی ٹیم سیریز کا اختتام برابری کے ساتھ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

مزید :

کھیل -