’افغانستان کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کا مرکز نہیں بننے دیں گے ‘ فواد چوہدری کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کسی بھی قیمت پر افغانستان کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کا مرکز نہیں بننے دیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں ایسی حکومت تشکیل دینا چاہتے ہیں جس پر تمام گروپوں کا اتفاق ہو، ہمارے پاس طالبان سے متعلق فیصلہ کرنے کا کوئی اختیارنہیں ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہماری شرط ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اندر فیصلہ سازی کا اختیار افغانستان کے لوگوں کا حق ہے، ہم چین، ترکی، امریکہ اور برطانیہ سمیت تمام علاقائی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔وفاقی وزیر فواد چودہدری نے کہا کہ خطے کے ممالک افغانستان میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمت عملی اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان کو استحکام کی جانب لے جایا جا سکے۔