مہلک کورونا مزید 2جانیں لے گیا، 158مریضوں کی حالت تشویشناک
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہو گئے، جبکہ 158مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے17 ہزار872 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 449افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا،اعدادو شمار کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 2.51 ریکارڈ کی گئی ہے ۔
COVID-19 Statistics 20 August 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 20, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 17,872
Positive Cases: 449
Positivity %: 2.51%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 158