پاکستانی لوک فنکار سائیں ظہور لندن میں لائیو پرفارمنس کے دوران گر گئے، ہسپتال منتقل

پاکستانی لوک فنکار سائیں ظہور لندن میں لائیو پرفارمنس کے دوران گر گئے، ...
پاکستانی لوک فنکار سائیں ظہور لندن میں لائیو پرفارمنس کے دوران گر گئے، ہسپتال منتقل

  

لندن(مجتبیٰ علی شاہ  ) پاکستان کے مشہور لوک فنکار سائیں ظہور لندن میں لائیو پرفارمنس کے دوران گر گئے، طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے منتظمین نے لوک فنکار کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

  ذرائع کے مطابق  ایسٹ لندن میں جاری کنسرٹ کے دوران سائیں ظہور پرفارم کررہے تھےکہ اچانک وہ سٹیج پر گر گئے  ، ہسپتال ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر شدید تھکاوٹ کے باعث سائیں ظہور بے ہوش ہوکر گرے تاہم ڈاکٹرز ابھی ان کا معائنہ کررہے ہیں ، آخری اطلاعات تک لوک فنکار اب تک ہوش میں نہیں آئے اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے بعد شو کو بھی ہنگامی طورپر ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ 

مزید :

تفریح -