انسان سے غلطی ہوجاتی ہے، صفائی کا موقع دیا جائے،شاہ محمودقریشی بھی شہباز گل کے معاملے پر بول پڑے

انسان سے غلطی ہوجاتی ہے، صفائی کا موقع دیا جائے،شاہ محمودقریشی بھی شہباز گل ...
انسان سے غلطی ہوجاتی ہے، صفائی کا موقع دیا جائے،شاہ محمودقریشی بھی شہباز گل کے معاملے پر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام  آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان  تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ شہباز گل سے متعلق بہت درد ناک معلومات ملی ہیں،انسان سے غلطی ہو جاتی ہے لیکن اس کیلئے قانون ہے،صفائی کا موقع دیا جائے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور آئی جی کا رویہ کسی سے پوشیدہ نہیں، شہباز گل سے متعلق بہت دردناک معلومات ملی ہیں،لوگوں نے ان کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے ہیں۔دوسری  جانب پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے الزام لگایا کہ شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ جھوٹ ہے، وفاقی حکومت اور پمز انتظامیہ رپورٹ تبدیل کروارہے ہیں،

شہباز گل کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہمارے تمام ایس او پیز پولیس کے ساتھ طے تھے، اس کے باوجود ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، پتا ہی نہیں ہے شہباز گل پمز میں ہیں بھی یا نہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -