رانی پور ، تشدد سے جاں بحق 10 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے شواہد مل گئے، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ

رانی پور ، تشدد سے جاں بحق 10 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے شواہد مل گئے، میڈیکل ...
رانی پور ، تشدد سے جاں بحق 10 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے شواہد مل گئے، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیرپور کی حویلی میں مبینہ تشدد سے جاں بحق 10 سالہ فاطمہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکل بورڈ نے ابتدائی رپورٹ میں کمسن ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کی تصدیق کردی۔رانی پور کی حویلی میں تشدد کے باعث کمسن ملازمہ قتل کیس میں انتہائی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

8 رکنی میڈیکل بورڈ نے گزشتہ روز فاطمہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم اور معائنہ کیا تھا۔بورڈ نے ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری کی ہے جس کی کاپی جیو نیوز کو موصول ہوگئی اور ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں کمسن ملازمہ سے جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں جبکہ جسمانی تشدد کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔مقتولہ فاطمہ کے پورے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، تصدیق کے لیے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ ایڈیشنل پولیس سرجن شھید بینظیر آباد نے بورڈ کے تمام 8 ڈاکٹرز کے دستخط کے ساتھ جاری کی۔