عمران خان نے شیرافضل سے صرف ہاتھ ملایا تھا، گلے نہیں لگایا،علیمہ خان

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے شیرافضل مروت کے دعوؤں کی تردید کردی۔
میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھاکہ صحیح بات کرنی چاہیے اس لیے آج میڈیا پر بھی کہہ رہی ہوں، ہم نے بہت کچھ دیکھا ہے اس لیے اب صبر بھی کرتے ہیں، سب گیمیں بند کریں ساری لڑائیاں بند کریں۔
انہوں نے کہا کہ شیرافضل مروت نے کہا جب میں نے ہاتھ ملایا تو بانی پی ٹی آئی نے گلے لگایا، بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت سے صرف ہاتھ ملایا تھا، گلے نہیں لگایا، شیرافضل مروت کو اگر آگے چلنا ہے تو اسے صحیح بات کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھاکہ میرے خیال سے عوام نے نکل آنا ہے، کسی کو لیڈ کرنے کی ضرورت نہیں، جلسے میں شامل ہونا چاہیے لیکن یہ کہنا کہ وہ کوئی جلسہ کررہے ہیں ایسا نہیں، لوگ بھیڑبکریاں نہیں کہ آپ نے بلانا ہے اور وہ آجائیں۔