پاکستان کے سٹیڈیمز غیر معیار ی ہیں: چیئر مین پی سی بی 

     پاکستان کے سٹیڈیمز غیر معیار ی ہیں: چیئر مین پی سی بی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                      لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ سٹیڈیمز کی رینوویشن بہت بڑا چیلنج ہے اور تینوں اسٹیڈیمز کی  تزئین و آرائش چمپیئنز ٹرافی سے پہلے مکمل کر لیں گے پاکستان کے سٹیڈیمز غیر معیاری ہیں ہمارے سٹیڈیم دنیا کے مقابلے میں بہت پیچھے ہیں۔ اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بنایا جائے گا، پشاور اسٹیڈیم کے انتظامات کے لیے کے پی حکومت سے بات چل رہی ہے۔قبل ازیں، چیئرمین پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اَپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اَپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا جبکہ نے بیسمنٹ کے لیے کھدائی کے کام کا بھی معائنہ کیا۔محسن نقوی نے ہدایت کی کہ کھدائی کے کام کو جلد مکمل کیا جائے، پراجیکٹ پر دن رات کام کرکے مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے۔دنیا کے سٹیڈیمز اور ہماریسٹیڈیمز میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ کسی بھی لحاظ سے ہمارے سٹیڈیمز انٹرنیشنل معیار کے نہیں۔ نہ نشتیں ہیں نہ واش رومز تھے اور ویو ایسا ہے کہ آپ 500 میٹر دور سے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ آج کے دور میں دنیا بہت ایڈوانس چلی گئی ہے اگر میں 1980 کے ماڈل میں رہنا ہے تو بہت اچھا تھا۔ لیکن اب وقت ہے کہ سٹیڈیمز میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے۔ آپ کے سامنے 5 مہینے کا وقت ہے اس میں قذافی سٹیڈیم کے  دو انکلوڑر اور مین بلڈنگ کا کام مکمّل کرنا کرنا ہے۔اس طرح کراچی میں بھی مین بلڈنگ ہے۔ انہوں  نے کہا کہ  ہم اسلام آباد میں نیا سٹیڈیم،  ایبٹ آباد۔ سکردو میں بھی ہائی پرفارمنس سنٹرز پر کام کر رہے ہیں۔ جبکہ بارشوں کو مدنظر رکھ کر تعمیراتی کام کی پلاننگ کی جائے۔