آل راؤنڈر عامر جمال  بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے باہر

آل راؤنڈر عامر جمال  بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے  آل راؤنڈر عامر جمال  بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے باہرہو گئے ہیں۔ عامر جمال رواں سال کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے کمر کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ عامر جمال کی اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط تھی۔ عامر جمال کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس بہتر بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے شان مسعود کو  کپتان اور سعود شکیل  کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے دوسری جانب آل راؤنڈر عامر جمال نے ان فٹ ہونے کے باعث سیریز سے باہر ہونے پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔