ٹیسٹ سیریز،شاہین شاہ اور شان مسعود نئے ریکارڈ بناسکتے ہیں 

ٹیسٹ سیریز،شاہین شاہ اور شان مسعود نئے ریکارڈ بناسکتے ہیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز میں سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی باؤلر کے طور پر تاریخ رقم کرنے کے دہانے پر ہیں۔شاہین آفریدی جو سیریز میں پاکستان کے پیس اٹیک کی قیادت کریں گے اس وقت 24 ٹیسٹ میچوں میں 91 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ گیند بازوں کے ایلیٹ گروپ میں شامل ہونے کے لیے انہیں آئندہ میچوں میں صرف 9 وکٹیں درکار ہیں اسی طرح کپتان شان مسعود  کے پاس ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 1000 رنز تک پہنچنے کا ایک اہم موقع بھی ہے۔