پاکستان شاہینز،بنگلہ دیش اے کے درمیان چار روزہ میچ آ ج شروع

    پاکستان شاہینز،بنگلہ دیش اے کے درمیان چار روزہ میچ آ ج شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ  آج سے اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا چار روزہ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے نے اپنے اسکواڈ میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں۔ شاہینز نے آٹھ نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے قومی ڈیوٹی کے لیے جانے کے بعد چھ کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش اے میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ابرار احمد کے ساتھ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز ہونے والے ٹاپ آرڈر بیٹر کامران غلام دوسرے چار روزہ میچ میں شاہینز کی قیادت کریں گے۔ 

شاہینز اسکواڈ میں ابرار احمد، علی زریاب، امام الحق، محمد اویس انور، نیاز خان، قاسم اکرم، روحیل نذیر اور شرون سراج کو میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رمیز جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سرفراز احمد اور سعود شکیل کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔