اولمپکس میں شرکت باعث اعزاز ہے، سپرنٹر فائقہ ریاض 

اولمپکس میں شرکت باعث اعزاز ہے، سپرنٹر فائقہ ریاض 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ا  سلام آباد (این این آئی)اولمپئین اسپرنٹر فائقہ ریاض نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی وجہ سے پیرس اولمپکس میں ایتھلیٹس پاکستان کوجاننے لگے ہیں جو اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس گئے وہ سفارش پر نہیں گئے، اگر کوئی اور اچھا تھا وہ چلا جاتا۔ ہم اچھے تھے اس لیے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے ہمارے نام انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کو بھیجے، آئی او سی نے منظوری دی تو اولمپکس میں حصہ لیا، اولمپکس میں جانا اعزاز ہے۔

 وہاں سیکھنا اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی ایک بہت بڑا فخر اور اعزاز ہے مزید کہا کہ ارشد ندیم نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ان کے کھیل کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔