پنجاب یونیورسٹی سے 10 امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری
لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی نے ارسلان ولد حنیف کو اپلائیڈ ہائیڈرولوجی، محمد حمزہ رفیق ولد رفیق احمد کو ریاضی،عائشہ رزاق دختر عبدالرزاق کو ریاضی، حافظ اطہر فرید ولد الطاف حسین کو ریاضی، نمرہ جمیل دختر جمیل احمدکو ریاضی، ریما مراددختر مراد علی کو انٹرنیشنل ریلیشنز، جہانگیر ولد حنیف کو کامرس، زینب افتخار دختر افتخار احمد کو انٹرنیشنل ریلیشنز، ذاکر حسین کو زوالوجی اور منیر احمد ضیاء ولدفجر علی کو سوشیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردیں۔