پیدائشی ضلع سے پاسپورٹ کی شرط ختم،ہوپ،ٹیپ کاخیر مقدم
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ اور ٹیپ کی طرف سے وزارت داخلہ کی طرف سے اپنے پیدائشی ضلع سے پاسپورٹ بنانے کی لازمی شرط ختم کرنے کا خیر مقدم، چیئرمین ہوپ سعید احمد ملک،چیئرمین ٹیپ ندیم اقبال نے وزارت داخلہ کے اقدام کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے وزارت داخلہ کے اقدام کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی لاکھوں کی تعداد میں التواء کا شکار پاسپورٹوں کا بھی نوٹس لیں پاسپورٹوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹریول، عمرہ اور ایئر لائنز کا کاروبار بحران کا شکار ہے بڑے بڑے گروپوں کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کے نقصان کا سامنا ہے سعید احمد ملک اور ندیم اقبال نے وزیراعظم کے پاسپورٹوں کے التواء کا نوٹس لینے اور مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اب ہر پاکستانی جو پاکستان کا شناختی کارڈ رکھتا ہے وہ پاکستان کے کسی بھی ضلع سے پاسپورٹ بنوا سکتا ہے یہ نیا قانون منظور کرلیا گیا ہے۔