جشن آزادی کی مناسبت سے تصویری نمائش
لاہور(پ ر)جشن آزادی کی مناسبت سے کوپرا آرٹ گیلری میں مائی پاکستان کے عنوان سے پینٹنگز کی نمائش ہوئی،افتتاح مسز مسرت چغتائی نے کیا۔مصوروں میں ڈاکٹر اعجاز انور، جاوید، عبدالحئی مرحوم،محبوب علی،امجد نعیم،منور محی الدین، غلام عباس کمانگر،مدیحہ ارم،اقبال کھوکھر،ماہم محبوب،خالد لطیف،ایم شاہد،کرن خالد،صائمہ عمر، شفیق(مرحوم)سعید احمد،ماریہ دانیال اور وردہ طارق شامل تھے۔