اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی اٹھائی نہ جا سکی

اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی اٹھائی نہ جا سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے باوجود 19 اگست سے اساتذہ تبادلوں پر سے پابندی نہ اٹھائی جاسکی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سکول ایجوکیشن نے 12 اگست سے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔نوٹیفکیشن کے باوجود دونوں تاریخوں پر پابندی نہ اٹھائی جاسکی۔تین لاکھ اساتذہ تبادلوں پر سے پابندی نہ اٹھائے جانے پر پریشانی سے دوچار ہیں۔اس بار 19 اگست سے 31 اگست تک اوپن میرٹ پر اساتذہ سے درخواستیں وصول کیجانا تھی۔رات بارہ بجے سے آن لائن درخواستیں وصول کی جانا تھی۔سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ آج شام تک سکول انفرمیشن سسٹم پر نئی پالیسی اپ لوڈ کرکے پابندی اٹھالی جائے گی.