نعت کو عبادت سمجھ کر پڑتے ہیں،قاری آصف رشیدی

  نعت کو عبادت سمجھ کر پڑتے ہیں،قاری آصف رشیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نعت میری زندگی ہے،ہم نعت کو عبادت سمجھ کر پڑھتے ہیں، 1997سے حمد و ثناء پڑھ رہا ہوں پاکستان کے کونے کونے میں نعت حمد و ثنا ء بیان کر چکا ہوں، کبھی کسی سے کوئی مطالبہ نہیں کیا،ان خیالات کا اظہار عالمی ایوارڈ یافتہ گولڈ میڈیلسٹ پاکستان کے مشہور ومعروف نعت خواں مولانا قاری آصف رشیدی نے پریس کلب مصطفی آبادللیانی رجسٹرڈمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولانا قاری آصف رشیدی نے مزید کہا کہ لوگ انتہائی پیار کرتے ہیں اور ان کا پیار ہی مجھے آگے جانے کا سبب بنا، پاکستان کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں بھی نعت پڑھ چکا ہوں۔

 ، جن میں سر فہرست سعودی عرب، انگلینڈ، ساؤتھ افریقہ،دبئی شامل ہیں، نعت پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کی ذات بھی راضی ہوتی ہے اور اس کے بندے بھی، جو لوگ ہمیں بلاتے ہیں ہم خوشی سے جاتے ہیں، نعت پڑھنے کا مقصد نبی کریمﷺ کی تعریف کرنا ہے، آپﷺ کی سنت پر عمل کرنے کا جذبہ ہمارے اندر پیدا ہو جائے، اللہ نے بڑی عزت دی ہے، عوام کی یہ محبت صرف اور صرف نعت رسولﷺ پڑھنے کی وجہ سے ہے، نعت خواں حضرات کو چاہئے کہ وہ نعت رسولﷺ با وضو ہوکر پڑھیں، حضورﷺ کی نعت پڑھنے کا شرف بھی قسمت والوں کو ہی ملتا ہے، نعت خواں با وضو، با ادب، با عمل اور اہل علم میں سے ہونا ضروری ہے۔