لائن مین کی شہادت کا معاملہ،تین ملازمین نوکری سے برخاست
لاہور(نیوز رپورٹر)چیف انجینئر آپریشنز عباس علی نے لائن مین شہباز کی شہادت کے معاملے پر 3اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر خصوصی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، کمیٹی کی رپورٹ میں ایل ایس 2 ظفر اقبال، ایل ایس 2کرامت علی اور لائن مین شہزاد قصور وار پائے گئے۔ لیسکو کی ننکانہ سب ڈویژن میں تعینات لائن مین شہباز افسوسناک حادثے کا شکار ہوکر شہید ہوگئے تھے۔