غربت نے عوام کو جرائم،خودکشیوں پر مجبور کر دیا،آفتاب ہاشمی
لاہور(پ ر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کے سینئر نائب صدر آفتاب علی ہاشمی نے میڈیا گفتگو کے دوران کہا کہ عوام شرح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ غربت نے عوام کو خودکشی اور جرائم پر مجبور کر دیا ہئے۔ عوام حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں اور جھوٹی تسلی سے پریشان ہیں بجلی بلوں میں غیر معمولی کمی سے عوام کے حالات بدلنے والے نہیں۔ حکمرانوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے لوگ گھروں کا سامان فروخت کر کے بل ادا کر رہے ہیں۔ایک کھلاڑی کیساتھ 20 آفیشل اور وزراء کا ساتھ جانا غریب ملک کی عوام پر شب خون مارنے کے مترادف ہے یہ حکمران وطن عزیز کو کس طرف دھکیل رہے ہیں۔
انکا ایجنڈا کچھ اور ہے یہ حکمران وطن عزیز کو عدم استکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ بھول گے ہیں وطن عزیز کی بنیاد کلمہ توحید پر ہے۔
کسی صورت ہم پاکستان کے اندورنی بیرونی دشمن کو کامیاب نہیں ہونے دہیے گے ہمارے بزرگوں نے اپنا لہو دیئے کر پاکستان بنایا اب انشااللہ وطن عزیز کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہیے ہم۔ متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ وطن عزیز پاکستان کے تحفظ اور استکام کے لیے ہر قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے انشااللہ