شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں، گاڑیوں سے محروم
لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق شالیمار میں لطیف سے2 لاکھ 10 ہزار نقدی اور موبائل فونز، گلبرگ میں جعفر سے2 لاکھ روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں ناصر سے ایک لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون،قلعہ گجر سنگھ میں وقار سے ایک لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں سعید سے1 لاکھ 50ہزار روپے موبائل فون،مسلم ٹاؤن اے بلاک میں یاسر سے 85ہزار اور موبائل فون، نولکھا میں بابر سے 65 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ہنجروال اور ڈیفنس سے گاڑیاں جبکہ ساندہ، راوی روڈ اور سول لائنز سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں،نا معلوم چور تھانہ وحدت کالونی کے سامنے واقع گراؤنڈ کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے۔