خالی پلاٹ سے بوسیدہ بوری بند نعش برآمد، مقدمہ درج
لاہور(کر ائم رپو رٹر)تھانہ سندر کی حدود میں خالی پلاٹ سے تشدد شدہ لاش برآمد،پو لیس نے لاش کو پو سٹما ر ٹم کیلئے بھجواکر تفتیش شروع کر دی۔ایس ایچ او سند ر انسپکٹر رانا مجا ہد حسین کے مطا بق پلاٹ سے انسانی جسم کی ہڈیاں ملیں جس کی تفتیش جارہی ہیں انسانی جسم کی ہڈیاں پلاسٹک بورے میں بند تھیں نامعلوم لاش کو قتل کے بعد پلاسٹک بورے میں پھینکا گیا۔ فرانزک اور پولیس ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لئے گئے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور ہڈیوں کا ڈی این اے ہو گا۔