قتل میں ملوث ملزمان گرفتار نشاندہی پر رائفل برآمد
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ہنجر وال پو لیس نے غیرت کے نام پر اپنی کزن کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان عاشق اور شہباز نے 32سالہ فوزیہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،ملزمان نے قتل کی سنگین واردات کے بعد نعش کھیتوں میں پھینک دی تھی ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت روایتی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹھوکر سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل 12بور رائفل برآمد کر لی گئی۔