ہسپتال سے زیر تعمیر بلڈنگ کا سامان چوری کرنیوالے ملزمان گرفتار

ہسپتال سے زیر تعمیر بلڈنگ کا سامان چوری کرنیوالے ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم رپورٹر)چوکی انچارج میوہسپتال نے میوہسپتال سے زیر تعمیر بلڈنگ کا  لاکھوں روپے مالیت کا سامان بجلی کی تاریں اور اے سی کے پائپ چوری کرنے پر الیکٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے دو ملازموں کو گرفتار کرکے ان سے مسروقہ سامان برآمد کرلیاتفصیلات کے مطابق میو ہسپتال کی انتظامیہ نے لاہور پولیس کے سربراہ کو شکایت کی کہ ہسپتال میں زیر تعمیر عمارتوں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کیا جارہا ہے ملزمان کی فوٹیج بھی موجود ہیں لیکن اس کے باوجود مقامی پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے جس پر لاہور پولیس کے سربراہ نے مقامی پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر چوکی میو ہسپتال کی ٹیم نے ایک زیر تعمیرعمارت کی بجلی کی تاریں اور اے سی کے پائپ چوری کرتے ہوئے الیکٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے دو ملازم شہروز  اور عرفان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزمان نے الزام لگایاسامان انچارج چوہدری سرور اور اعظم علی لائن مین کے کہنے پر چوری کیا اور چوری کرنے کے بعد سامان ان کے حوالے کردیتے تھے جو کہ کباڑ والے کو بیچ دیتے ہیں اور اس سے جو رقم آتی ہے وہ ہم آپس میں تقسیم کرلیتے ہیں پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر کباڑیے سمیت تمام ملزمان کو گرفتارکرلیا مزید تفتیش جاری ہے۔ 

مزید :

علاقائی -