بجلی چوری کے مقدمات کا بلا تاخیر اندراج کیاجائے‘ سی سی پی او

بجلی چوری کے مقدمات کا بلا تاخیر اندراج کیاجائے‘ سی سی پی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر لاہور پولیس نے رواں سال بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 19794مقدمات درج کر کے 19660 ملزمان گرفتارکئے ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بجلی چوری کے 2733، صدر ڈویژن میں 3153، کینٹ ڈویژن میں 5679، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 3347، سٹی ڈویژن میں 3657 اورسول لائنز ڈویژن میں 1091ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے سی سی پی اونے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں بجلی چوری کی روک تھام اور ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے  بجلی چوری کے مقدمات کا بلا تاخیر اندراج یقینی بنایا جائے پولیس ٹیمیں شہرمیں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں لیسکوکو بھرپور معاونت فراہم کریں ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کیخلاف زیرو ٹالرنس کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

مزید :

علاقائی -