پولیس کی کارروائیاں، اشتہاری سمیت 2ملزم گرفتار
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) راوی روڈ چوکی سبزی منڈی اور گوالمنڈی پولیس کی کاروائیاں،مفرور اشتہاری سمیت دو ملزمان گرفتار کر لیے۔ایس ایچ او گوالمنڈی انسپکٹر غلا م با ری نے کارروائی کرتے بوگس چیک کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری فیضان کو گرفتار کیامفرور اشتہاری ڈیفنس پولیس کو مطلوب تھا راوی روڈ چوکی سبزی منڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات فروش نبیل مسیح کو گرفتار کیاملزم کے قبضہ سے برانڈڈ شراب کی بھری بوتلیں برآمد مقدمہ درج کر لیے۔
ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔