وقت کی پابندی کرنے والے لوگ پسند ہیں، فریال محمود
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ فریال محمود نے کہا کہ وہ وقت کی بہت پابند ہیں۔انہوں ں نے کہا وقت کی پابندی کرنے والے لوگ پسند ہیں۔
کہ انہیں ایسے سیٹ پر کام کرنے کا بہت مزہ آتا ہے جہاں لوگ وقت کے پابند ہوں اور ایک دوسرے سے حسد نہ کرتے ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب اداکاروں کو ایک دوسرے سے حسد کر نے کی بجائے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں دیسی کھانے اور پیزا بہت پسند ہیں جبکہ مجھے محنت کرنے والے لوگ بھی بہت پسند ہیں۔