معاشرتی مسائل اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، سبین خان

معاشرتی مسائل اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، سبین خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(فلم رپورٹر)معروف پرفارمر سبین خان نے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کاکام لیا جاتا ہے جب کہ معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کا اس سے بہترکوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے۔ سبین خان نے کہا کہ دنیاکی تمام بڑی فلم انڈسٹریز میں ایسی نت نئی کہانیوں پرفلمیں بنائی جارہی ہیں جن کو دیکھ کرعقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ان فلموں میں ہماری زندگی سے وابستہ ان تمام شعبوں کو خوبصورتی سے پیش کرنے کے ساتھ ایسی دلچسپ اندازسے معلومات دی جاتی ہے کہ لوگوں کو اس سے سیکھنے کا موقع ملتاہے اوران کے مسائل میں بہت کمی آجاتی ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں لالی ووڈ میں بننے والی فلموں کی تعداد میں ہر سال حیرت انگیزکمی آتی رہی ہے۔

، وہیں ان کا معیار بہترہونے کے بجائے متاثرہوا تھا۔

مزید :

کلچر -