شوکت حسین رضوی کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے

         شوکت حسین رضوی کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(فلم رپورٹر) ممتاز ہدایت کار شوکت حسین رضوی کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے۔پاکستانی فلمی صنعت کے معمار کہلائے جانے والے معروف فلمساز ہدایتکار شوکت حسین رضوی 1914ء  میں اعظم گڑھ (بھارت) میں پیدا ہوئے، انہوں نے کلکتہ کے تھیٹر سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا، مشہور فلمساز سیٹھ دل سکھ پنچولی کے کہنے پر وہ لاہور آگئے اور ”گل بکاؤلی“ اور ”خزانچی“ جیسی فلموں کی ایڈیٹنگ کے فرائض انجام دیئے۔سیٹھ دل سکھ پنچولی نے ہی شوکت حسین رضوی کو فلم ”خاندان“ کی ہدایت کاری کا موقع فراہم کیا، ملکہ ترنم نورجہاں ان کی ہیروئن تھیں، یہ فلم بہت کامیاب رہی۔شوکت حسین رضوی نے فلم کی ہیروئن نورجہاں سے شادی کر لی، دونوں کو 3 بچے اکبر حسین، اصغر حسین رضوی اور ظل ہما ہوئے۔

  

، بعدازاں نورجہاں سے علیحدگی کے بعد شوکت حسین رضوی نے اداکارہ یاسمین سے دوسری شادی کی۔انہوں نے بمبئی جا کر فلم ”نوکر“، ”زینت“ اور ”جگنو“ جیسی فلموں کی ہدایت کاری بھی کی۔

مزید :

کلچر -