غیر روایتی موسیقی کا عالمی دن 24 اگست کو منایا جائے گا
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں غیر روایتی موسیقی کا عالمی دن 24 اگست کو منایا جائے گا۔ اِس دن کو عجیب و غریب موسیقی کے عالمی دن کا نام بھی دیا جاتا ہے۔اِس دن کے منانے کا مقصد اُن فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جنہوں نے موسیقی کو اپنا رہن سہن بنایا ہوتا ہے، تاہم وہ اِس سے خاطرخواہ مالی فوائد حاصل نہیں کرسکتیاور زیادہ تر گمنامی و کسمپرسی کی حالت میں ہی زندگی بسر کرتے ہیں۔
دنیا کے کئی ممالک میں موسیقی کے اِس خاص دن کو ہفتہ بھر تقریبات کی صورت بھی منایا جاتا ہے۔ غیر روایتی موسیقی کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو اس حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔