بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جلال یونس مستعفی،دوسرے ڈائریکٹر نے بھی عندیہ دیدیا

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جلال یونس مستعفی،دوسرے ڈائریکٹر نے بھی ...
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جلال یونس مستعفی،دوسرے ڈائریکٹر نے بھی عندیہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے آپریشنز کرکٹ چیئرمین جلال یونس نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

انھوں نے نیشنل سپورٹس کونسل میں بورڈ ڈائریکٹرز کو اپنا تحریری فیصلہ بھجوادیا، جلال ان دو ڈائریکٹرز میں سے ایک تھے جنھیں نیشنل سپورٹس کونسل نے نامزدکیا تھا۔

جلال یونس نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ میں کرکٹ کے بہترین مفاد میں عہدے سے الگ ہورہا ہوں، نیشنل کونسل ان کی جگہ نیا ڈائریکٹر نامزد کرسکتی ہے۔

 دوسرے ڈائریکٹر احمد سجاد العالم بوبی نے بھی کہا کہ میں نے بھی نیشنل سپورٹس کونسل سیکرٹری سے رابطہ کرکے کہا تھا میں بھی عہدہ چھوڑسکتا ہوں، اگر وہ میری بابت بھی کوئی  فیصلہ کرلیں تو مجھے صرف مطلع کردیں۔

دوسری جانب وزیر کھیل آصف محمود سجیب کا کہنا ہے کہ میں اس بحران کو حل کرنے کیلئے بی سی بی کے سٹیک ہولڈر سے رابطے میں ہوں۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -