روس سے تجارت پر پابندیوں سے بچنے کیلئے ترکیہ اور برکس ماڈل اپنانے کا فیصلہ 

روس سے تجارت پر پابندیوں سے بچنے کیلئے ترکیہ اور برکس ماڈل اپنانے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                                        اسلام آباد(آن لائن) پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا گیا جو 27 اور 28 اگست کو ماسکو میں ہونے کا امکان ہے، اجلاس میں کئی اہم منصوبوں میں تعاون کا جائزہ لیا جائیگا جبکہ حکومت نے روس سے تجارت پر پابندیوں سے بچنے کیلئے ترکیہ اور برکس ماڈل اپنانے کا فیصلہ کر لیا ہے،جبکہ روس کیساتھ تجارت اور کاروبار سے متعلق سٹیٹ بینک سے رہنمائی بھی لے لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں تجارت، توا نا ئی اور سکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت کی جائیگی، مقامی کرنسی میں تجارت و بارٹر ٹریڈ منصوبے متعلق بات چیت بھی زیر غور آئے گی۔جی ٹو جی فریم ورک اور پراجیکٹس، بی ٹی بی تعاون، محفوظ تجارت اور کاروبار کے طریقہ کار پر مشتمل دستاویزات کے تین سیٹ روسی وفد کو پیش کیے جائیں گے، پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق معاملات روس کیساتھ شیئر کرنے یا نہ کرنے کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا،تاہم اونچائی پر اور ناسازگار موسمی حالات میں جاری ہائیڈل پراجیکٹس کیلئے بجلی کی ترسیلی لائنیں بچھانے کیلئے روسی مہارت،پاکستان اور روس کے درمیان ریلوے کیلئے مختلف روٹس پر بات چیت بھی متوقع ہے۔ کوئٹہ تفتان ریلو ے منصوبے پر پہلے سے ہی دستخط کیے جا چکے ہیں جبکہ دوسرا روٹ کوہاٹ خرلاچی ریلوے سے افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک سے منسلک ہونا ہے۔ یاد رہے روس کی جانب سے خام تیل اور توانائی متعلق ضروریات پورا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

روس تجارت

مزید :

علاقائی -