الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست‘ فریقین کو نوٹس جاری
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کی منظوری کیخلاف دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا عدالت نے سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی جسٹس شکیل احمد نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی سپریم کورٹ میں بطور اعتراض درخواست پڑی ہے وکیل درخواست گزار میری درخواست قابل سماعت ہے وکیل درخواست گزار درخواست گزار نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کررکھی ہے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست میں درخواست گزار اقتدار شاہ کو بھی فریق بننے کی اجازت دیتے ہو ئے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔جسٹس شکیل احمد نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت درخواست میں چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی،وزیر اعظم،اپوزیشن لیڈر، سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا جس میں موقف اپنایا گیاہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترامیم کرکے اس کا اطلاق ماضی سے کیا گیاکسی بھی قانون کا اطلاق ماضی سے نہیں کیا جاسکتاا درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے عدالت نے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت مزید کارروائی کیلئے23 اگست تک ملتوی کر دی۔
اجازت