جلاؤ گھیراؤ، حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانت منظور
لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس کے باہر پولیس گاڑیاں جلانے اور پولیس پر تشدد کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانت سات ستمبر تک منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے کیس پر سماعت کی عدالت نے ملزم حافظ فرحت عباس کو ایک ایک لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،حافظ فرحت عباس سمیت دیگر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔عدالت نے پولیس کو حافظ فرحت عباس کی گرفتاری سے 7 ستمبر تک گرفتاری سے روک دیا۔
ضمانت منظور