4افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے
لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 4افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد مس سندس ارشاد کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس تعینات، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹرز آفس عبدالرزاق کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد تعینات، ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد ارشاد کو تبدیل کر کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت جبکہ ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس محمد تسلیم اختر راؤ کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا ہے۔
تقرر و تبادلے