کلین قرض کی حد 1کروڑ تک بڑھانا ایس ایم ایز کیلئے گیم چینجر

   کلین قرض کی حد 1کروڑ تک بڑھانا ایس ایم ایز کیلئے گیم چینجر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خصوصی رپورٹ) ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ کیلئے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی سفارشا ت کی پیروی کرتے ہوئے سٹیٹ بینک نے حال ہی میں ایس ایم ایز کیلئے کلین قرضے کی حد ایک کروڑ روپے تک بڑھا دی ہے۔یہ اسٹریٹجک اقدام ایس ایم ای کو فروغ دینے کے حکومتی مقاصد سے ہم آہنگ اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے ترجیحی شعبے کے اقدامات کا حصہ ہے جس کا مقصد ایس ایم ایزکیلئے مالیاتی رسائی کو بڑھانا ہے، جو پاکستان میں معاشی توسیع اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اہم ہے۔حالیہ پیشرفت پر بات کرتے ہوئے،چیئرمین پی بی اے ظفر مسعود نے کہا،بینکوں کیلئے رسک کوریج سکیم کا تعارف اور کلین قرض دینے کی حد کو 1کروڑ روپے تک بڑھانا پاکستان میں ایس ایم ایز کیلئے گیم چینجر ہے۔ یہ سنٹرل بینکس کے ایس ایم ای شعبے کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے ترجیحی شعبے کے اقدامات کیساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہے جس کا مقصد ایس ایم ای فنانسنگ کو بڑھانا ہے، ہمیں یقین ہے یہ اقدام ایس ایم ای قرضوں میں خاطر خواہ اضافہ کرے گا، جو معاشی ترقی اور روزگار میں اضافے کیلئے ضروری ہے،پاکستان بینکس ایسوسی ایشن ایسی پالیسیوں کی حمایت جاری رکھے گا جو ایس ایم ایزکیلئے فنانس تک زیادہ سے زیادہ رسائی میں سہولت فراہم کرتے ہیں،کیونکہ ایس ایم ایزکو قرض تک آسان رسائی فراہم کر کے، بینکنگ سیکٹر پائیدار اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے، بیروزگاری اور غربت جیسے چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ایسوسی ایشن وزارت خزانہ،سٹیٹ بینک اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کیساتھ بھی قومی مفاد کے ان ترجیحی شعبوں میں اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

ایس ایم ایز

مزید :

صفحہ آخر -