سندھ جیسا علاج دنیا میں نہیں، پنجاب کی مدد کیلئے بھی تیار ہیں: بلاول بھٹو

 سندھ جیسا علاج دنیا میں نہیں، پنجاب کی مدد کیلئے بھی تیار ہیں: بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

  کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں سندھ حکومت نے بہت کام کیا، جیسا علاج سندھ میں ہو رہا ہے ایسا علاج دنیا میں کہیں نہیں ہوتا، صوبہ پنجاب کی ہسپتالوں سے متعلق مدد کے لیے تیار ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جناح ہسپتال کے سائبر نائف یونٹ کا افتتاح کر دیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کراچی آئیں تو انہیں این آئی سی وی ڈی کا دورہ کرائیں، ہم چاہتے ہیں لاہور میں بھی جے پی ایم سی، این آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی کی طرح مفت علاج ہو۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا دل کا ہسپتال کراچی میں ہے، سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بہترین کام کیا، دنیا کے ادارے جے پی ایم سی کی کارکردگی کو سراہتے ہیں، جے پی ایم سی، این آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی تینوں ہسپتال گڈ گورننس کی مثال ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے تین ہسپتال پاکستان کے بیسٹ ہسپتال ہیں، سوشل میڈیا پر منفی خبریں زیادہ چلتی ہیں، آپ نے سنا ہوگا کہ سندھ حکومت کوئی کام نہیں کرتی، سندھ حکومت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ہم میگا پراجیکٹس نہیں لگاتے، الفاظ سے زیادہ کام کی اہمیت ہوتی ہے، ہم دعوے نہیں کام کرتے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جناح ہسپتال کی بہتری آپ سب کے سامنے ہے، این آئی سی وی ڈی کو دنیا میں دل کے سب سے بہترین علاج کا نیٹ ورک بنا دیا، چاروں صوبوں میں کیسز کے مہنگے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔بلاول بھٹو نے نام لیے بغیر خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کی کہ صحت کارڈ کے ذریعے پرائیویٹ اداروں کو منافع پہنچا کر یہ خوش ہوتیہیں، ہم عوام کو مفت اور معیاری علاج کی سہولت دے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -