وفاقی کابینہ کا اجلاس آج  ہوگا، 5 نکاتی ایجنڈا شامل

     وفاقی کابینہ کا اجلاس آج  ہوگا، 5 نکاتی ایجنڈا شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج (منگل کو) ہوگا، کابینہ  پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ذرائع کے مطابق ایجنڈے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بولی کے طریقہ کار کی توثیق شامل ہے، اس کے علاوہ وزارت سرمایہ کاری کی ترقی پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی منظوری پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی نیو ٹیک کے تحت فنڈ ریزنگ کمپنی کا قیام ایجنڈے کا حصہ ہے۔حکومت کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لیے کفایت شعاری کے اقدامات کی منظوری بھی شامل ایجنڈے میں شامل ہے۔کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی کاروباری ادارے کی طرف سے فیصلے کی توثیق ایجنڈے کا حصہ ہے۔

 وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -