آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس28 اگست کو ہوگا، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
اسلام آباد(آئی این پی) عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 28 اگست کو ہوگا۔ ایجنڈے میں پاکستان کا قرض پروگرام شامل نہیں ہے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا اگست کے لیے کیلنڈر جاری کردیا گیا۔ اجلاس 28 اگست کو ہوگا جس میں پاکستان کا قرض پروگرام شامل نہیں ہے جبکہ گنی بسا ایجنڈے کا حصہ ہے۔ ایجنڈے کے مطابق آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ گنی بسا کے چھٹے جائزے کی منظوری دے گا۔۔ وفاقی وزیرخزانہ نے بھی قرض پروگرام اگست میں منظور ہونے کی امید ظاہر کی تھی۔
آئی ایم ایف