امریکا میں سیاسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ، ہمارے بہترین دن آنے والے ہیں،جوبائیڈن

امریکا میں سیاسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ، ہمارے بہترین دن آنے والے ...
امریکا میں سیاسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ، ہمارے بہترین دن آنے والے ہیں،جوبائیڈن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شگاگو(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ امریکا میں سیاسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ،میں ماضی اور مستقبل کو دیکھتا ہوں،ہمارے بہترین دن آنے والے ہیں،

شگاگو میں جاری ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن  سے  خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہاکہ پوچھنا چاہتا ہوں کیا آپ آزادی کیلئے تیار ہیں؟کیا آپ جمہوریت کیلئے تیار ہیں؟کیا آپ کملا ہیرس کو ووٹ دینے کیلئے تیار ہیں،جوبائیڈن کاکہناتھا کہ مجھے امریکیوں سے محبت ہے، میں بطور صدر امریکیوں کیلئے کام کررہا ہوں،ہم نے اپنی معیشت کو مضبوط کرنا ہے،ہم دنیا میں مینو فیکچرنگ میں لیڈ کر سکتے ہیں،اگر آپ اچھا کریں گے تو ہم بھی اچھا کریں گے،

امریکی صدر نے کہاکہ ٹرمپ نے امریکا کو فیلنگ نیشن کہا، اس نے کہا ہم ہار رہے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ ہار رہا ہوگا ، وہ بالکل غلط ہے،امریکا جیت رہا ہے، امریکا زیادہ خوشحال ہے،ٹرمپ دور کی نسبت امریکا آج زیادہ محفوظ ہے،ان کاکہناتھا کہ یہ سارا اجتماع میرے دل کے قریب ہے، یہ سارا اجتماع میرا اثاثہ ہے۔