پولیو مہم کے تناظر میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ میں خصوصی اجلاس

  پولیو مہم کے تناظر میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ میں خصوصی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی صدارت میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں کمشنر کراچی سمیت شہر کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری نے خصوصی پولیو مہم کے دوران 100 فیصد بچوں کو ویکسین دینے کی ہدایات جاری کیں۔آصف حیدر شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کا انحصار اس مہم کی کامیابی پر ہے۔ای او سی کوارڈی نیٹر ارشاد سوڈھر کے مطابق اس خصوصی مہم کے دوران 10 لاکھ 37 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین دے کر مستقل معذوری سے محفوظ کیا جائے گا۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور ویکسین لگوائیں تاکہ انہیں مستقل معذوری سے بچایا جا سکے۔یہ خصوصی پولیو مہم 25 اگست تک کراچی کی 85 یونین کونسلز میں جاری رہے گی