پنڈی میٹرو نوسربازوں اور لیٹروں کی آمجگاہ بن گیا
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنڈی میٹرو نوسربازوں اور لیٹروں کی آمجگاہ بن گیا انتظامیہ مسافروں کے تحفظ میں ناکام کیپٹل سٹی اسلام آباد پنڈی جیسے شہر میں انتظامیہ کی ناک کے نیچے شہری لٹتے رہے اور اسلام آباد پولیس اور میٹرو بس انتظامیہ خاموشی سے تماشہ دیکھتی رہ گئی۔لاہور کے شہری کاشف خان جو اپنی زوجہ کے ہمراہ پمز سٹاپ سے فیض آباد تک کے سفر میں خواتین گینگ کی واردات کا شکار ہوئے۔ خواتین نے ٹکٹ لیتے ساتھ ہی پیچھا شروع کیا اور موقع پاتے ہی بس میں تماشہ بنا کر خواتین مسافروں میں الجھا ہٹ پیدا کی اور خاموشی سیکاشف خان کی زوجہ کے بیگ سے ایک عدد پرس نکال لیا جس میں پچاس سے پچپن ہزار کیش اے ٹی ایم کاڈز شناختی کارڈ و دیگر ضروری کاغذات تھے شہری نے واقعہ کی اطلاع 15 پرکروائی جس پر اسلام آباد پولیس علاقہ کے تعین کا بہانا بنا کر ٹال مٹول کرتی رہی شہری نے واقعہ کی فوری کمپلین ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کوبھی کی جس کے کمپلین نمبر CM 180824/0038 پر تاحال کوئی کاروائی نہ ہوئی لاہور شہری کی ماس ٹزانزٹ اتھارٹی اور اسلام آباد پولیس کو دہایاں، شہری کی وزیراعلی مریم نواز صاحبہ سے اور جناب محسن نقوی وزیر داخلہ سے رحم اور مدد کی اپیل کے سائل کو اس کے نقصان کا ازالہ کروا کر دیا جائے اور نوسر باز وارداتی خواتین کے گروہ کا تعین کر کے کیفیر کردار تک پہنچایا جائے۔