رؤف حسن پاکستان مخالف ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، بیرسٹر عقیل
اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے کہا ہے کہ ہم معیشت کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، پاکستان کا نقصان برداشت نہیں کریں گے، رؤف حسن پاکستان مخالف ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، پہلے نیب، نیازی گٹھ جوڑ تھا اب فیض نیازی گٹھ جوڑ ہے۔آپ یقین دہانی کرائیں پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل نے کہا کہ بہت پیار سے کہہ کر دیکھ لیا، بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد دشمنوں سے ملکر پروپیگنڈا کیا گیا، مہم کا سلسلہ 2022 سے شروع ہوا، رؤف حسن کہاں کے صحافی ہیں؟عقیل ملک نے کہا کہ رؤف حسن پاکستان مخالف ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، پہلے نیب، نیازی گٹھ جوڑ تھا اب فیض نیازی گٹھ جوڑ ہے۔
بیرسٹر عقیل