صوابی،نامعلوم افراد کی ہاتھو ں گیارہ سالہ طالبعلم بچہ جاں بحق،1زخمی
صوابی (بیورو رپورٹ) موضع ہملٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چھٹی جماعت کا گیارہ سالہ طالبعلم بچہ جاں بحق جبکہ پڑوسی زخمی ہو گیا، محمد بلال سکنہ ہملٹ نے زخمی حالت میں تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ شام معمول کے مطابق بازار سے اپنے گھر جارہے تھے جب وہ اپنے مکان کے قریب پہنچے تو وہاں فائرنگ کی آواز سنی اس دوران میں اور گیارہ سالہ پڑوسی ریحان ولد نادر علی شدید زخمی ہوگئے، مجھے معلوم نہیں کہ مجھ پر کسی نے با ارادہ قتل فائرنگ کی ہے، پولیس کی رپورٹ کے مطابق مجروح ریحان بعد ازاں باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا، بتایا گیا ہے کہ موت کی سن کر بچے کی والدہ بے ہوش ہو گئی، مقتول سائیکل پر دودھ گھر لا رہے تھے کہ فائرنگ کی زد میں آگئے، ٹوپی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔