کراچی: پیٹرول پمپ پر آن لائن رائیڈر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی: پیٹرول پمپ پر آن لائن رائیڈر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے پیٹرول پمپ پر تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے آن لائن رائیڈر کو قتل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔شہری ذیشان کو گزشتہ ماہ غازی گوٹھ کے قریب قتل کیا گیا تھا، ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ علینہ راجپر کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے پیٹرول پمپ پر فائرنگ کی تھی جس سے ذیشان نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی جس میں دو مسلح ملزمان نے پیٹرول پمپ کے عملے سے تلخ کلامی کی اور پھر اسلحہ نکال کر پیٹرول پمپ پر کھڑے افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پیڑول پمپ پر موجود آن لائن بائیک رائیڈر ذیشان گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقع کا نوٹس لیکر جلد ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس کے بعد ایسٹ زون انویسٹی پولیس نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ علینہ راجپر نے کہاکہ ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ اس کے ساتھی کی تلاش میں چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔