ڈی پی اوز سمیت 15 افسران کے تقرروتبادلے

ڈی پی اوز سمیت 15 افسران کے تقرروتبادلے
ڈی پی اوز سمیت 15 افسران کے تقرروتبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی پنجاب نے متعدد ڈی پی اوز سمیت 15 افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق اختر فاروق کو ڈی پی او میانوالی،سید ندیم عباس کو ڈی پی او ننکانہ صاحب ،بلال افتخار کو ڈی پی اوڈی پی او جھنگ،راشد ہدایت کو ڈی پی او اوکاڑہ ،آصف آمین کو ڈی پی او مری تعینات کردیا گیا۔

اسی طرح طارق عزیز کو ایڈیشنل ڈائریکٹرایڈمن ایس پی پنجاب لاہور ،زنیرہ اظفر کو ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی تعینات کردیا گیا،صبا ستار کو ایس ایس پی انوسٹی گیشنز راولپنڈی،محمد معاذ ظفر کو ایس پی سپیشل برانچ لاہور ،ساعدعزیز کو ایس پی ٹیکنیکل ٹیلی پنجاب لاہور،ہشام بن اقبال کو ایس پی انٹیلیجنس سپیشل برانچ پنجاب کر دیاگیا۔

آئی  جی پنجاب نے مغیث احمد ہاشمی کو سی ٹی او مری، اویس علی خان کو ایس ڈی پی او مری تعینات کردیا گیاجبکہ ایس ڈی پی او مری ارشد محمود کو سی پی او رپورٹ کرنے کاحکم دیدیا۔