سرکاری وکیل کو پولیس ٹارچر ایکٹ کے حوالے سے  معاونت کی ہدایت 

Aug 20, 2024

 لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شہری کو مبینہ تشدد کانشانہ بنانے والے سب انسپکٹر اور پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کیلئے کیس کی سماعت کی عدالت نے سرکاری وکیل کو پولیس ٹارچر ایکٹ کے حوالے سے عدالتی معاونت کی ہدایت کردی اور اپنے ریمارکس میں کہا کہ پولیس تشدد کے حوالے سے حالیہ فیصلے کاجائزہ لے کر عدالت کارروائی کافیصلہ کریگی جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس پر سماعت کی۔ درخواست گزار محمد احمد کے وکیل زبیرافضل نے دلائل دئیے اور عدالت کو بتایا کہ تھانہ باغبانپورہ کے سب انسپکٹر غلام مصطفی نے نامعلوم افراد کے ہمراہ تشدد کانشانہ بنایا پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل اور موبائل بھی چھین لئے عدالت نے پولیس اہلکاروں کیخلاف اندراج مقدمہ کاحکم دیا عدالتی حکم کے باوجود نہ تومقدمہ درج کیا جا رہا ہے نہ ہی اشیاء واپس کیاجارہاہے عدالت سے استدعا ہے کہ اندراج مقدمہ کے فیصلے پر عمل درآمدکاحکم دے۔ 

ہدایت

مزیدخبریں