اوکاڑ، گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی قتل، سالی کو زخمی کرکے خود کشی کر لی
اوکاڑہ(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) اوکاڑہ روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے تیز دھار الے سے بیوی کو قتل سالی کو شدید زخمی کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔بتایا گیا ہے کہ کامونکی کے رہائشی ثقلین کی شادی عمارہ سے ہوئی تھی 6 ماہ قبل ان کا بیٹا بخار ہونے سے فوت ہوگیا۔ثقلین بیوی پر الزام لگاتا تھا کہ اس نے بچے کی ٹھیک دیکھ بھال نہ کی جس سے وہ فوت ہوا۔اسی وجہ سے ان میں ناچاقی پیدا ہوگئی۔جس پر عمارہ خاوند سے روٹھ کر اوکاڑہ کے محلہ فرید آباد میں رہائش پزیر اپنی بہن حمیرا کے گھر اکر رہنے لگی۔گزشتہ روز ثقلین اپنی بیوی کو منانے اور اپنے ساتھ لے جانے کے لئے اپنی سالی کے گھر اوکاڑہ ایا۔اور بیوی کو اپنے ساتھ لے جانے کے لئے راضی کرنے لگا مگر عمارہ اپنے خاوند کے ساتھ جانے کو راضی نہ ہوئی۔جس پر ثقلین مشتعل ہوگیا اور تیز دھار الے کے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔عمارہ کی بہن حمیرا اپنی بہن کو بچانے کے لئے اگے بڑھی تو ثقلین نے تیز دھار الے سے سالی کو بھی زخمی کر دیا اور خود بھی تیز دھار الے سے اپنی شہ رگ کاٹ لی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ اے ڈویثرن اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ریسکیو کے زریعے نعش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں ثقلین بھی جاں بحق ہو گیا جبکہ زخمی حمیرا کی جان بچانے کے لئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ہر ممکن طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔پولیس نے المناک واقعہ کی تفشیش شروع کر دی ہے بعد از تفشیش اصل حقائق سامنے ائینگے۔
خودکشی