وکلاء کیلئے کالونی بنائیں گے، صوبے میں امن کا قیام اولین ترجیح: فیصل کریم کنڈی

  وکلاء کیلئے کالونی بنائیں گے، صوبے میں امن کا قیام اولین ترجیح: فیصل کریم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ قیام امن صوبہ کا اہم مسئلہ ہے جب صوبہ میں قانون اور انصاف کی حکمرانی کی علامات ججز محفوظ نہیں اس سے ابتر اور کیا صورتحال ہوسکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا بار کونسل کے ممبر سردار حشمت نواز خان سدوزئی کی قیادت میں ملنے والے پیپلز لائرز فورم کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا پیپلز لائرز فورم کے ڈویژنل صدر شاہ فہد انصاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، ضلعی صدر سردار عدنان سدوزئی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری سردار حزب اللہ خان گنڈہ پور، ضلعی جنرل سیکرٹری سردار قیصر ذیب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عابد اعوان ایڈووکیٹ  کے علاہ پیپلز لائرز فورم کے صوبائی صدر گوہر رحمان خٹک، صوبائی جنرل سیکریٹری لاجبر خان خلیل ایڈوکیٹ بھی موجود تھے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن سے وکلا کی مراعات کے حوالہ سے چیئرمین اسٹیٹ لائف سے رابطہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں وکلا کالونی کے لئے آپ زمین کی نشاندہی کریں اس پر کالونی بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ ٹانک کے علاقہ میں جسٹس فیض اللہ کنڈی سمیت متعدد وکلا رہے ہیں وہاں جوڈیشیل کمپلیکس بنانے کے لیئے وفاقی وزیر قانون سے بات کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ینگ لائرز کے لیئے جوڈیشئل اکیڈیمی میں کوٹہ مختص کرانے کے حوالہ سے متعلقہ حکام سے بات کی جائے گی اسی طرح گومل یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی کلاسوں کے اجرا کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا وزارت قانون سے ڈیرہ اسماعیل خان میں نارکاٹیکس کورٹ کے قیام کی تجویز پر بھی متعلقہ حکام سے رابطہ کرینگے انہوں نے کہا کہ سندھ میں یونیورسٹیوں کے لیئے 32 ارب روپے مختص کیئے ہیں اور ہماری صوبائی حکومت نے تین ارب روپے اس سے بڑی زیادتی اور کیا ہوگی وزیر اعلی صاحب کو چاہیئے یونیورسٹیوں کے لیئے بجٹ میں اضافہ کریں، یونیورسٹیوں کے پنشنرز کے مسائل کے حل کے لیئے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن سے بات کی جا چکی ہے، قبل ازیں پیپلز لائرز فورم کے ڈویژنل صدر شاہ فہد انصاری ایڈووکیٹ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ بطور گورنر آپ کا کردار اور کارکردگی صوبہ دوست عناصر اور بالخصوص پیپلز لائرز فورم کے لیئے سربلندی کا باعث ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

مزید :

صفحہ اول -