جمرود غنڈی میں تین بچے برساتی تالاب میں گر کر جاں بحق
جمرود (نمائندہ خصوصی)جمرود غنڈی میں تین بچے برساتی تالاب میں گر کر جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق جمرود کے علاقے غنڈی ولی خیل میں تین بچے برساتی تالاب میں گر کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ریسکیو1122 خیبر کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ گئے تاہم بچوں کو مقامی افراد نے تالاب سے نکال کر جمرود اسپتال منتقل کردیا تھا۔اسپتال میں ڈاکٹروں نے تینوں کا بچوں کا معائنہ کرتے ہوئے انکے موت کی تصدیق کی۔جاں بحق بچوں میں مدثر عمر 7 سال،اریان عمر 4 سال اور سنبل عمر 5 سال شامل تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر جمرود ڈاکٹر عامر زیب نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ رابطہ کرکے اظہار تعزیت کیا اور متاثرہ خاندان کا کیس متعلقہ حکام تک پہنچا دیا ہے۔