پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام، 5خوارج ہلاک،  3جوان شہید

پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام، 5خوارج ہلاک،  3جوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) باجوڑ میں خوارج کی پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام، آپریشن کے دوران 3 جوان شہید جبکہ 5 خوارجوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش کی جسے سکیورٹی فو ر سز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے5 خوارج ہلاک جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،جبکہ 3 سکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، شہید ہونیوالوں میں نائیک عنایت خان، لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پاکستان نے بارہا افغان عبوری حکومت پر زور دیا وہ اپنی جانب موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کریگی اور اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیگی۔آئی ایس پی آر نے مزیدکہا سکیورٹی فورسزوطن عزیز سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پْرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ 

دہشتگرد ہلاک

  

مزید :

صفحہ اول -